ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا

ای ڈی نے فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا

Thu, 11 Jan 2024 15:53:00    S.O. News Service

نئی دہلی،11/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ فاروق عبداللہ کو جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی کی طرف سے طلب کیے گئے اپوزیشن لیڈروں میں اب فاروق عبداللہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔

جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن (جے کے سی اے) منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے فاروق عبداللہ کو آج یعنی جمعرات کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے 2022 میں اس معاملے میں سری نگر لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ 86 سالہ رہنما فاروق عبداللہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی تھی۔

یہ معاملہ جے کے سی اے کے بینک کھاتوں سے غیر واضح نقد رقم نکالنے کا ہے۔ یہ رقم مبینہ طور پر جے کے سی اے کے عہدیداروں سمیت غیر منسلک جماعتوں کے مختلف ذاتی بینک کھاتوں میں منتقلی کے ذریعے نکال لی گئی تھی۔ ای ڈی نے کہا تھا کہ یہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے فنڈز نکالنے سے متعلق معاملہ ہے۔ ای ڈی کا معاملہ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کی طرف سے 2018 میں انہی الزامات پر داخل کی گئی چارج شیٹ پر مبنی ہے۔


Share: